رمضان المبارک کی آمد‘ پنجاب کے طلباء کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے پر غور
لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب کے سکولوں کے طلباء کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ آئندہ 10 دنوں میں متوقع ہے۔ گزشتہ سال بھی گرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی کو ہی کر دی گئی تھیں۔