پراونشل جسٹس کمیٹی کا اجلاس‘ پنجاب میں عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے احکامات
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان کی سربراہی میں پراونشل جسٹس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب بھر کی عدالتوں کی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کیے گئے۔ہائیکورٹ کی ججز لائبریری میں پراونشل کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کے عدالتی نظام میں بہتری کے معاملات پر غور کیا گیاصوبائی نظام عدل میں اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبائی سیکریٹریز داخلہ ، قانون اور پراسیکیوشن نے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹس پیشِ کیں آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی جی اینٹی کرپشن نے کارکردگی رپورٹس پیشِ کیں، ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی جانب سے بھی رپورٹس پیشِ کی گئیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شرکاء کو جلد انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔