ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں مالیت کی نقدی و زیورات سے محروم
لاہور(نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن کے علاقے میںعطااللہ کے گھر گھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بناکر7لاکھ20 ہزارروپے مالیت،مغلپورہ کے علاقے میں اسلم کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت،ریس کورس کے علاقے میںشوکت اور اس کی فیملی سے 3لاکھ10ہزار روپے مالیت،سبزہ زارکے علاقے میںعدنان اوراس کی فیملی سے2لاکھ80ہزارروپے مالیت،شمالی چھاؤنی کے علاقے میں مدثراوراس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت ،گلشن راوی میںحماد اوراس کی فیملی سے ایک لاکھ 35ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،کاہنہ کے علاقے میںنادرسے 85ہزارروپے اورموبائل فون،شادباغ میں ریاض سے75ہزارروپے اورموبائل فون،اچھرہ میںسرفرازسے 49ہزارروپے اورموبائل فون،مسلم ٹاؤن میں عمرسے42ہزارروپے اورموبائل فون لوٹ لیا اور فرارہوگئے ہیں ۔چوروں نے غازی آباد اورچوہنگ کے علاقوں سے دو کاریں جبکہ لٹن روڈ،نواب ٹاؤن ،مصری شاہ ،نولکھااورملت پارک کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیںچوری کر لی ہیں۔