دہشت گردی کی نئی لہر
مکرمی! 26 فروری 2019ء کی ایئر اسٹرائیک میں ناکامی کے بعد ہمارے ازلی دشمن بھارت نے ہمارے پیارے وطن پاکستان میں ’’پراکسی وار‘‘ کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے تقریباً دو ارب روپیہ خرچ کرنے خفیہ اطلاعات ہیں۔ بھارت پاکستان کو تباہ و برباد کر دینا چاہتا ہے۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ اب اسلام آباد میں بھی دہشت گردی شروع ہو گئی ہے۔ دشمن کو اس کے مذموم مقاصد میں ناکام بنانے کے لئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ذمہ داری ہے بنتی ہے کہ وہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ (محمد عظیم اکبر تحصیل پیر محل، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ)