پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق نے منی ٹریل جمع کرانے کےلیے نیب سے مزید مہلت مانگ لی

16 اپریل 2018 (22:54)

نیب ذرائع کے مطابق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق نے نامکمل جواب نیب لاہور میں جمع کرا دیا ہے،تاہم انہوں نے جائیدادوں کی منی ٹریل ابھی تک جمع نہیں کرائی،،اور مزید مہلت طلب کی ہے،، نیب لاہور نے گزشتہ ماہ بھی پیشی پر وزیر ریلوے کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی،،دوسری طرف نیب ذرائع کے مطابق جاتی امرا سڑک کی غیر قانونی تعمیر کے کیس میں نیب اہلکار نوازشریف کی طلبی اکیس اپریل کو طلبی کا نوٹس لے کر جاتی امرا پہنچے اور اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر نوٹس چیک پوسٹ پر ہی وصول کرادیا،، نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور صاف پانی پروجیکٹ میں تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا،،تاہم وہ پیش نہیں ہوئے

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...