جسٹس اعجازالاحسن کے گھر لگنے والی گولی حمزہ شہباز کے گھر بھی لگ سکتی ہے, پہلے ہی کہہ دیا تھا عدالت سے نوازشریف کا تابوت نکلے گا اور وہ نکلا: شیخ رشید

16 اپریل 2018 (22:06)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ کہ نوازشریف اب قطر نہیں قسطنطنیہ جائیں گے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر سے حمزہ شہباز کاگھردوسوگز کے فاصلے پر ہے، وہ گولی شہبازشریف کے گھر بھی لگ سکتی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے منی لانڈرنگ کی نہ ہی عدالت سے کچھ چھپایاہے۔ سپریم کورٹ سے خلاف فیصلہ آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا عدالت سے نوازشریف کا تابوت نکلے گا اور وہ نکلا۔ اب میں کہہ رہا ہوں الیکشن میں التوا ہوگا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپریس وے ہسپتال نوے فیصد مکمل ہے لیکن سیاسی عناد کاشکار ہے۔ چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کرتاہوں