جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے خلاف توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کے خلاف توجہ دلائو نوٹس جمع کرا دیا۔ نوٹس میں حکومت سے استفسار کیا گیا ہے کہ حملے کے بعد تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت دی جانے والی 80 فیصد سے زائد ادویات غیر معیاری ہونے کے خلاف بھی پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کر ادی۔ متن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی مفت ادویات غیر معیاری نکلیں، خریدی گئیں 80 فیصد سے زائد ادویات کی مخصوص بیجز پر پابندی لگا دی گئی جبکہ محکمہ صحت کے فارما کو ویجیلینس یونٹ نے ادویات کو غیر معیاری قرار دیا ہے اس کے باوجود ادویات کی فروخت کا سلسلہ سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سٹوروں پر جاری رہا۔ غیر معیاری ادویات دل ، ہیپاٹائٹس، گلے وغیرہ پر مشتمل ہیں، غیر معیاری ادویات کی فراہمی سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے لہٰذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔
خواجہ آصف نےخود ووٹ کےتقدس کو پامال کیا,یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ:خواجہ آصف نااہل قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3رکنی لارجر بینچ نے 10 اپریل کو اپنا محفوظ شدہ فیصلہ ...
شمالی کوریا:جوہری تجربے میں استعمال ہونیوالا پہاڑ جزوی طور پر منہدم
شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی سائٹ والا پہاڑ جزوی طور پر منہدم ہوگیا۔ یہ ...
جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کوکیفر کردار تک ...
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈ ی نے نواز شریف اور دیگر ...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن کی رہائش گاہ پر دوبار فائرنگ،چیف جسٹس ...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر دوبار فائرنگ کے ...
جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں ...
لاہور(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں جسٹس اعجازالاحسن کے ...