شام پر105 میزائل داغے گئے، اہداف کوکامیابی سے نشانہ بنایا:امریکہ

16 اپریل 2018 (19:57)

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ شام پر 105 میزائل داغے گئے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ڈائریکٹر جائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام پر حملے کامیاب رہے۔شام پر کل 105میزائل داغے گئے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔اس حوالے سے بڑی احتیاط سے کام لیا گیا ہے اور امریکا سمجھتا ہے کہ شامی حکومت کی کیمیائی حملے کی صلاحیت کو کافی حد تک ختم کردیا گیا ہے۔دوسری جانب روسی وزیرخارجہ نے کہاکہ اتحادیوں کی جانب سے فائر کئے گئے 71میزائل حملوں کو شامی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ناکارہ بنادیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں امریکا اور اتحادی حملوں کو ناقابل قبول اور غیر قانونی قرار دیا۔