کراچی کا پانی کہاں گیا؟سربراہ واٹرکمیشن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری طلب کرلیا

16 اپریل 2018 (13:38)

سندھ ہائی کورٹ میں واٹرکمیشن کی سماعت کی گئی ، جس کے دوران کراچی میں پانی کے بحران پر سربراہ واٹرکمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم برہم ہوگئے، انہوں نے استفسار کیا ہے کہ کراچی کا پانی کہاں گیا ؟ سربراہ واٹرکمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری طلب کرلیا۔ واٹر کمیشن کے مطابق کراچی میں پانی نہ ملنے پر لوگ رو رہے ہیں، برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ سربراہ کمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیرہانی مسلم نے پوچھا کہ بتائیں کراچی میں کیا ہو رہا ہے؟ پانی کہاں گیا ؟ کمیشن نے واٹربورڈ کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کوبلائیں، کہاں ہیں وہ؟ واٹر کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹربورڈ مصروف ہیں تو دوسرے افسران کہاں ہیں؟