ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں،موسم خوشگوار

16 اپریل 2018 (11:14)

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، جہلم، ملتان، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور جہلم میں بارش نے ہر شے کو دھو کر نکھار دیا۔لاہور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ چلنے والی تیز ٹھنڈی ہواوں نیموسم خوشگوار بنا دیا۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، مانسہرہ، بٹگرام، تور غر اور کوہستان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔وادی نیلم وادی کے ہیڈکوارٹرز اٹھ مقام سمیت شاردہ کیل اور بالائی وادی نیلم و گریز میں بھی بارش ہوئیںجبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی۔مظفرآباد،زیریں وادی نیلم ہٹیاں ،وادی لیپہ، ضلع باغ اور پونچھ کے ملحقہ علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔آزادکشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گردو نواح میں موسلادھار بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...