ایون فیلڈ ریفرنس: نوازشریف اور مریم نواز کو آج کیلئے حاضری سے استثنیٰ مل گیا

16 اپریل 2018 (11:07)

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ لندن اپارٹمنٹس ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف کی ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست  منظور کر لی جبکہ کیپٹن(ر) محمد صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔خراب موسم کے باعث میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکے جس پر نواز شریف اور مریم نواز کے وکلاء ایک روزہ حاضری سے  استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔