شفاء انٹر نیشنل ہسپتال کے 26 ڈاکٹرز کے فیلوشپ پروگرام کی تکمیل پر تقریب

16 اپریل 2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں فیلوشپ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ ریجنل ڈائریکٹر کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں 26 ڈاکٹرز کو فیلوشپ پروگرام مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شعیب شفیع نے کہا کہ شفاء انٹر نیشنل ہسپتال صرف سی پی ایس پی کے مکمل پروگرام پر کامیابی سے عمل کیا جا رہا ہے جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی‘ شوکت خانم کینسر ریسرچ ہسپتال لاہور اور پشاور صوبہ بلوچستان ‘ کے پی کے بلوچستان کے علاوہ پاک آرمی کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں پروگرام سے عمل کیا جا رہا ہے جو کہ سی پی ایس پی کے معیار پر اعتماد کا اظہار ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ کا باعث ہے لیکن بدقسمتی سے سب سے بڑے صوبے پنجاب سیکرٹری صحت جو نئی پالیسی دی جو نہ ایچ ای سی کی منظور شدہ ہے نہ انٹر نیشنل سطح پر اس کی کوئی اہمیت ہے۔ ڈاکٹر شعیب شفیع کا کہنا تھا کہ یو ایس اے امریکن بورڈ سسٹم یو کے ‘ کینیڈا‘ آسٹریلیا میں تمام پوسٹ گریجویشن فیلوشپ پروگرام میں ہی ہے جبکہ یونیورسٹی پروگرام کا مرحلہ اس کے بعد آتا ہے جو اس فیلڈ میں مزید ریسرچ کرنا چاہئے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...