قائمقام چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا فیصلہ آج ہو گا
اسلام آباد(نا مہ نگار)ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر مختار احمد آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ وزیر اعظم ہائوس کی طرف سے قائمقام چیئرمین کی تعیناتی کے لیے نوٹیفیکیشن بھی آج ہی جاری کر دیا جائے گا،نئے چیئر مین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز 18،19ور20اپریل کو ہوں گے۔وازرت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی طرف سے قائمقام چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لیے تین ناموں پر مشتمل سمری تیار کر کے وزیر اعظم کو بھجوائی جا چکی ہے ،ان تین افراد میں ایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد،سیکریٹری و فاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اکبر درانی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سیکرٹری یاسمین مسعود شامل ہیں۔