پاکستان بھر کے اساتذہ کل مطالبات کی منظوری کیلئے مارچ کرینگے

16 اپریل 2018

اسلام آباد (نامہ نگار) متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام کل اسلام آباد پریس کلب سے پارلیمنٹ ہاؤس تک 13 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے ایک ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے مختلف فیصلہ جات کیلئے آج یوتھ ہاسٹل آبپارہ چوک اسلام آباد میں متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چاروں صوبوں فاٹا گلگت بلتستان آزاد کشمیر انجمن اساتذہ پاکستان اسلام آباد کے قائدین ظفر جمیل حاجی عبدالمناف شیخ معراج خالد قاری حفیظ الرحمن چودھری راحیلہ یاسمین حبیب الرحمن مردان زئی انتظار حسین چھلگری راجہ عطاء محمد ظفر اقبال رندھاوا سردار امام اﷲ خان قاری شمس الدین محمود راجہ طائر امجد محمود نے بطور خاص شرکت کی۔