نواز شریف نظریے کا نام ، پارٹی عہدے کی ضرورت نہیں ، انجم عقیل
اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خا ن نے میاں نوازسریف کو تاحیات ناہل کرنے کے فیصلے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ قائدمیاں نوازشریف ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے جو کسی پارٹی عہدے کے محتاج نہیں ہیں،احتساب عدالت میں میاں نوازشریف کے خلاف بنائے گئے نام نہاد کیسز سے متعلق حقائق عوام کے سامنے ہیں۔مسلم لیگی رہنما انجم عقیل خان نے کہاکہ پاکستان کے عوام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ میاںنوازشریف کے خلاف ایک جانبدارانہ احتساب کا عمل جاری ہے۔ملک سجا دنے کہاہے کہ 13 اپریل کا دن پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے ایک آزمائش کا دن ہے کیونکہ قائد میاں نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ناقابل تسخیر قوت بنایا اور ایک ایسے قومی رہنما کو ملک و قوم کی خدمت کرنے سے روک دیاگیا جسے پاکستان کے عوام تین مرتبہ اپنا وزیراعظم منتخب کرچکے ہیں۔ چاند بی بی نے کہاہے کہ قائد میاں نوازشریف کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایاجا رہا ہے،میاں نوازشریف ہمارے لیڈر ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ،حکومتی پالیسیوں پر پوری طرح متفق ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کو فروغ دیا ،عوام نے ہمیشہ میاں نوازشریف سے والہانہ محبت کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ نااہل شخص کا پارٹی صدارت سے متعلق قانون میاں نوازشریف کی وجہ سے نہیں بنایاگیابلکہ اپوزیشن نے اس کی مخالفت نوازشریف کی وجہ سے کی،پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی پہلے اس ترمیم کے حق میں تھے لیکن پانامہ کیس شروع ہونے کے بعد دونوں جماعتوں نے ساتھ دینے سے انکار کردیا۔