لٹیروں سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،میاں مظہر جا وید

16 اپریل 2018

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف پی پی 62سے امیدوار برائے صوبا ئی اسمبلی میاں مظہر جا وید نے کہاکہ 2018ء کا الیکشن قوم کے سامنے 70 سالہ بدحالی کے خاتمے کے لئے بہترین موقع ہے چوروں ، ڈاکوئوں اور لٹیروں سے نجات حاصل کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، سیاست کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والے مکروہ چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور ملک بھر کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیںآ ئندہ وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں انہوں اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوی ایشن کے جنرل سیکرٹری چو ہدری زاہد رفیق کو الیکشن جیتنے کے موقع پر مبا رکباد دیتے ہو ئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ غریب اور امیر کے لئے ایک ہی قانون ہے ، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ، نواز شریف اور ان کے خاندان کی پانامہ لیکس میں کرپشن بے نقاب ہو گئی ہے ریاستی ادارے قانون کی عملدراری کو یقینی بنائیں کرپشن کی وجہ سے ملک پیچھے جا رہا ہے ، حکمرانوں کو صرف اپنے اثاثے بڑھانے اور کاروبار کو وسعت دینے کی فکر ہے ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوام کرپشن کے خلاف تحریک انصاف کے جہاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک کو کرپشن سے پاک کر کے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔موجودہ حکمرانوںکی موجودگی میں پاکستان کو دشمنوںکی ضرورت نہیں،چوہدری زاہد رفیق نے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا ۔