اوپن یونیورسٹی میں لیٹ فیس کیساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم لیٹ فیس چارجز کے ساتھ جمع کرانے کی آ ج آخری تاریخ ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ میرٹ بیسڈ پروگرامز جن میں پی ایچ ڈی ٗ ایم ایس/ایم فل /ایم ایس سی آنرز ٗ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی اے/ایم پی اے ٗ بی ایس پروگرامز ٗ ایم ایس سی) شماریات فزکس ٗ ریاضی ٗ کیمسٹری ٗ سوشیالوجی ٗ مائیکروبیالوجی ٗ ای پی ایم ٗ ماس کمیونیکیشن ٗ سسٹین ایبل انوائرمینٹل ڈیزائن ٗ انوائرمینٹل سائنس اور باٹنی ( اور پی جی ڈی ارلی چائلڈ ایجوکیشن شامل ہیں کے داخلہ ٹیسٹ 15سے 25 اپریل کے درمیان منعقد کئے جائیں گے اور کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ 30 اپریل کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی جائے گی۔