ڈرامہ نگار شعیب خا ن نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
اسلام آباد(نا مہ نگار) ممتاز کہانی نویس و ڈرامہ نگارمحمدشعیب خان کوپی ایچ ڈی اردو کی ڈگری حاصل کرلی ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے محمدشعیب خان کو اُن کے تحقیقی مقالے ’’اردو ادب میں خاکہ نگاری کا فکری و تجزیاتی مطالعہ‘‘کے کامیاب دفاع کے بعد پی ایچ ڈی اردو کی ڈگری جاری کر دی۔ دفاع کے دوران پروفیسرڈاکٹر ضیاء الحسن پنجاب یونیورسٹی،پروفیسرڈاکٹر روبینہ ترین ،پروفیسر ڈاکٹرثمینہ اعوان ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، صدرشعبہ پروفیسرڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، پروفیسر ڈاکٹر محسنہ نقوی، پروفیسرڈاکٹر ارشد محمود ناشاداور شعبہ اردو کے لیکچررز نے مقالہ نگار سے موضوع کے حوالے سے مختلف سوالات کیے،جن کے کامیاب دفاع پر انھیں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کا اعلان کیا گیا۔