وزارت ریلوے کا مختلف ٹرینوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

16 اپریل 2018

اسلام آباد(مسعودماجدسید؍خبرنگار)وزارت ریلوے کا ’’گرین لائن ٹرین‘‘اپ گریڈشن کے بعد خیبر میل،اکبر ایکسپریس اور بہاوالدین زکریا ایکسپریس ٹرینوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ،اگلے برس تک تمام ٹرینوں کو نیا اور اپ گریڈ کرنے کے لئے وسائل کو استعامل میں لایاجاے ٔگا۔وزارت ریلوے کے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز کی طرف سے چلائی جانے والی ’’گرین لائن ٹرین‘‘نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کرردئیے ہیں ۔جسکے بعد پاکستان ریلوے نے اہم گاڑیوں جعفر ایکسپریس،موسیٰ پاک،خوشحال خان خٹک ایکسپریس،پاکستان ایکسپریس،قراقرم ایکسپریس،کراچی ایکسپریس،بزنس ایکسپریس،شالیمارایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس،تیزگام، فرید ایکسپریس،لاہور و راولپنڈی کے درمیان چلنے والی چاروں ریل کاروں کی بھی اپ گریدیشن کی جارہی ہے۔