سپریم کورٹ کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو قوم نشان عبرت بنا دیگی: زبیر احمد ظہیر

16 اپریل 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے انتخابات میں علامہ زبیر احمد ظہیر صدر‘ رانا محمد واصف ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل‘ محمد طاہر سینئر نائب صدر‘ عبدالجبار شاہد نائب صدر‘ عباس علی فنانس سیکرٹری‘ فیاض احمد سلفی‘ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ ملک میں چور اور ڈاکوئوں کی حکومت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ‘سپریم کورٹ کے خلاف سازشیں کرنیوالوں کو قوم نشان عبرت بنا دے گی۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ کرنے اور کروانے والوں کو کل نہیں آج ہی گرفتار کر کے قوم کے سامنے لانا ہوگا ورنہ عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گر یبانوں پر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے انتخابات میں مر کزی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ پنجاب کیلئے صدر رانا محمد توقیر آصف ‘سینئر نائب صدر میاں محمد اصغر ‘سیکرٹری جنر ل محمد نعیم ‘سندھ کے صدر امیرعبد اللہ فاروقی ‘نائب صدر شکیل احمد قر یشی ‘سیکرٹری جنرل ابوالکلام شیخ ‘بلو چستان کے صدر محمد ظر یف ‘نایب صدر عدنان حسن ‘جنر ل سیکرٹری نذیر احمد ‘خیبر پی کے کے صدر اسلم خان ‘سینئر نائب صدر امجد علی خان ‘سیکرٹری جنر ل شاکر اللہ خان منتخب ہوئے جبکہ اس موقعہ پر آل پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد ‘پاکستان عوامی اتحاد کے مر کزی سیکرٹری جنرل اقبال احمد ڈار ‘جمعیت اتحاد علماء اہلسنت پاکستان کے سربراہ مفتی سید عاشق حسین ‘ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سیکرٹری علامہ ممتاز احمد اعوان بھی خصوصی طور پر شر یک ہوئے۔ علامہ زبیر احمد ظہیرسمیت دیگر عہدیداروں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انکو مبارکباد دی ہے۔