تحریک انصاف کے دفتر کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار،علیم خان کے خطاب کے دوران کارکنوں نے کھانے پر ہلہ بول دیا

16 اپریل 2018

لاہور (آئی این پی) تحر یک انصاف کے دفتر کی افتتاحی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی‘ سنٹرل صدر علیم خان کے خطاب کے دوران کارکنوں نے کھانے پر ہلہ بول دیا‘ انتظامیہ کارکنوں کو روکنے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں واپڈ ٹائون گول چکر میں تحر یک انصاف کے سنٹر ل صدر علیم خان‘ رکن قومی اسمبلی شفقت محمود اور ڈاکٹر یاسمین راشدسمیت دیگر شریک ہوئے۔ تقر یب اس وقت بد نظمی کا شکار ہو گئی جبکہ علیم خان کے خطاب کے دوران ہی کارکنوں نے بغیر کسی انتظار کے کھانے پر ہلہ بول دیا اور اسی دوران جس کے ہاتھ میں جو آیا وہ لیکر بھاگتا رہا ہے اور جلسے کی انتظامیہ کارکنوں کو روکنے کی ناکام کوششیں کرتے رہیں۔