شاہدرہ ٹائون : شارٹ سرکٹ، چرچ میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، عمارت کو بھی نقصان پہنچا
لاہور (نامہ نگار) شاہدرہ ٹائون کے علاقہ میں چرچ میں آگ لگنے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ پراچہ کالونی میں گزشتہ روز ایک چرچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا جبکہ چرچ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔