اوکاڑہ : شادی کی تقریب میں جھگڑا، ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال، 5 افراد زخمی

16 اپریل 2018

اوکاڑہ (نامہ نگار) شادی کی تقریب میں لڑکی اور لڑکے والوں میں بری کم ہونے پر جھگڑا، ڈنڈوں ، سوٹو ں کا آزادانہ استعمال سے 5افراد زخمی ہو گئے۔ باراتیوں کو بغیر دلہن واپس آنا پڑا۔ تھانہ چوچک کے نواحی گائوں بٹالیانوالہ کے اللہ دتہ کی بیٹی کی شادی اللہ دادکالونی اوکاڑہ کے افتخار احمد سے طے پائی تھی۔ افتخار احمد بارات لیکر بٹالیانوالہ گیا۔ شادی کی رسومات کچھ مکمل ہو گئی تھیں اور کچھ بقایا تھیں۔ لڑکے والوں نے جب لڑکی والوں کو بنائی گئی بری دکھائی تو بری کم ہونے پر لڑکی اور لڑکے والوں میں جھگڑا شروع ہو گیا اور بات گھونسوں ، مکوں کے ساتھ ساتھ ڈنڈوں ، سوٹو ں تک پہنچ گئی اور شادی والا گھر میدان جنگ بن گیا۔ دیہاتیوں نے ملکر لڑائی جھگڑا ختم کر وایا مگر لڑکی والو ں نے دلہن رخصت کرنے سے انکار کردیا جس پر بارات بغیر دلہن واپس آ گئی ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...