قلعہ دیدار سنگھ، مریدکے، سرائے مغل، بصیرپور چیچہ وطنی: 2 خواتین اور 3 بچوں سے زیادتی

16 اپریل 2018

قلعہ دیدار سنگھ، مریدکے، سرائے مغل، بصیرپور، چیچہ وطنی(نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے دو خواتین‘ 9سالہ بچی اور دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ قلعہ دیدار سنگھ میں کوٹ اسحاق کے علاقے میں اوباش نے سات سالہ چچا زاد بھائی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مریدکے میں نواحی گائوں پنڈی رتن سنگھ میں کے محنت کش دلاور حسین کی 9سالہ بیٹی مسکان گھر کے باہر گلی میں کھڑی تھی کہ ملزم جاوید اسے ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سرائے مغل کے نواحی بہڑوال میں راشد ہ بی بی کپڑا خریدنے بازار جا رہی تھی کہ ملزمان توقیر‘ عمار اور زمان اسلحہ کی نوک پر اسے ویران حویلی میں لے گئے جہاں ملزم توقیر نے (ر) کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ بصیرپور میں ملزم ارشد اسکے گھر میں گھس کر (م)کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اسکا ساتھی پہرہ دیتا رہا۔ چیچہ وطنی میں 8 سالہ بیٹا عبداللہ گلی میں جا رہا تھا کہ اوباش نوجوان بلال نے اسے پکڑ لیا اور اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔