شریف برادران کو کہتا ہوں ’’ مرسوں مرسوں تیکوں جیل میں نہ چھڈسوں‘‘: منظور وسان

16 اپریل 2018

کنب (نامہ نگار)صوبائی وزیر منظور وسان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف کو کہتا ہوں مرسوں مرسوں تیکوں جیل میں نہ چھڈسوں نواز شریف اور شہباز شریف کو فیملی سمیت مشورہ دیتا ہوں کہ اپریل اور مئی میں عمرہ کرکے لندن چلے جائیں۔عمرہ کرنا ہے تو جلدی کرو کیوں کہ پھر آپ کو جیل ہی جانا ہے آپ کو جو اب سہولت دی جا رہی ہے وہ آگے چل کر نہیں دی جائیگی اس سال گرمی بہت ہو گی اور جب گرمیاں بہت ہوتی ہیں تو جیل سخت ہوگی اور جیل میں ان کو سہولت نہیں ملیگی شہباز شریف کو پتا ہے کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کس نے نعرہ لگایا ہے جب اس کو نعرے کا پتا نہیں تو کیا کہنا۔ وزیراعظم کی نیت ٹھیک نہیں جو دیگر صوبے بنانے کے بات کرکے سائوتھ پنجاب صوبہ نہیں بنانا ہے نوازلیگ جب بھی الیکشن آتا ہے تو سرائیکی صوبے بنانے کی بات کرتی ہے پھر بہاولپور تک بات کو ختم کرتا ہے۔