گوجرانوالہ میں ایک اور ڈبل شاہ، پولیس سرپرست بن گئی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس کی مبینہ سرپرستی میں عوام کو پیسے ڈبل کرکے دینے والا ایک اور ’’ڈبل شاہ ‘‘ سامنے آگیا۔ شیر جوانوں نے عوامی شکایات پر پولیس اہلکار کے بھائی کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔ تھانہ گکھڑ منڈی میں تعینات پولیس اہلکار کا بھائی مین بازار راہولی محلہ گڑھی میں چند ماہ سے پولیس کی مبینہ سرپرستی میں دیدہ دلیری سے ڈبل شاہ بن کر عوام کے پیسے دوگنا کرنے کا مکروہ دھندہ کررہا ہے۔ نوسرباز نے بظاہر کرسیاں فروخت کرنے کی دکان بنا رکھی ہے تاکہ لوگوں کو اسکے مکروہ کاروبار کا علم نہ ہوسکے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل شاہ کا روپ دھارنے والے اس شخص کو کچھ عرصہ قبل گکھڑ منڈی پو لیس نے عوامی شکایات پر حراست میں لیا تھا مگر اسکا بھائی اسی تھانے میں تعینات ہونے کی وجہ سے پو لیس نے اسے نوٹوں کی چمک پر بے گناہ قرار دیکر چھوڑ دیا تھا۔ بعدازاں اس نے راہوالی میں پیسے ڈبل کرکے دینے کا کام شروع کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبل شاہ پہلے 10 ہزار روپے لیکر انہیں تین ماہ کے اندر 30 ہزار روپے کرکے دے رہا تھا جبکہ اب وہ کاروبار وسیع ہوجانے پر لوگوں سے زیادہ رقم لے رہا ہے۔ شہریوں نے میگا فراڈ ہونے کا خدشہ بڑھ جانے پر آر پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لیکر معاملہ کی انکوائری کرائیں تاکہ اصل حقائق سامنے آسکیں اور ڈبل شاہ کی سرپرستی کرنیوالے پو لیس اہلکاروں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے ۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
جیکسن پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرست‘ فائرنگ کرنے والوں کے بجائے ...
کراچی (کرائم رپورٹر) جیکسن کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کو پولیس کی سرپرستی ...
تھائی لینڈ :ڈبل ڈیکر مسافر بس بے قابو ہو کر درخت سےٹکرا گئی،17 افراد ...
تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے ناخون راچاسیما میں ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس بے ...
پاکستان کے میجر عامر اقبال نے ڈبل ٹریپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی
گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز شوٹنگ میں پاکستان کے میجر ...