بھلوال: خاوند کے ہاتھوں آگ سے جھلسنے والی خاتون ہسپتال میںچل بسی‘ نعش ورثاء کے حوالے

16 اپریل 2018

بھلوال (نامہ نگار) خاوند کے ہاتھوں آگ میں جھلسنے والی خاتون زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی۔ چک 10قدرت آبادکے عمرضیاء کی ہمشیرہ صالح ضیاء کی شادی 8 سال قبل چک 39 جنوبی سرگودھا کے زاہد حسین سے ہوئی جس سے تین بچے بھی ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر میں تنازعہ پر زاہد حسین نے اپنی ہمشیرہ اور دیگر پانچ افراد کے ہمراہ صالح ضیاء کو آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔اسے جسے لاہور ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے باعث فیصل آباد برن یونٹ میں ریفر کردیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے جسے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ صالح ضیاء کے بھائی عمر ضیاء نے بتایا کہ میری بہن کو پلاننگ سے آگ لگا کر قتل کیا گیا۔ پولیس مجرموں کو گرفتارکرے۔