دھرنوں اور احتجاج کے باوجود حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے

16 اپریل 2018

راولپنڈی ( نیوز رپورٹر ) چیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے پورا زور لگا کر ملک میں تعمیر و ترقی کو روکنا چاہا اور اپنے دھرنوں کے ذریعے رکاوٹیں ڈالنے کی بھر پور کوشش کی مگر حکومت کی سچی لگن اور خلوص نیت کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور عمران خان کو ترقیاتی عمل روکنے میں شدید ناکامی کا سامنا کرنا پڑاانہو ںنے کہا کہ اسی طرح جو قوتیں میاں نواز شریف کو سیاست سے آئوٹ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں انہیں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا خلوص نیت اور سچی لگن ایسے ہتھیار ہیں جن کو کوئی شکست نہیں دے سکتا اور ہماری لیڈر شپ نے یہی ہتھیار استعمال کرکے عوام کے دل جیتے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی اپنے حلقے میں صرف خدمت کی سیاست کو فروغ دیا یہی وجہ ہے کہ آج پورے حلقے میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں لوگ آئندہ الیکشن میں بھی چوہدری نثار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔