جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی بھونڈی کوشش ہے،محمد فاروق سلہریا

16 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان ویلفیئر پارٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کو عدلیہ پر دبائو ڈالنے کی بھونڈی کوشش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے پاکستان ویلفیئر پارٹی کے مرکزی چیئرمین محمد فاروق سلہریا ایڈووکیٹ اور حماد قریشی نے اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ پاکستانی عوام ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں یہ واقعہ پنجاب حکومت کی ناقص سیکورٹی کی جیتی جاگتی مثال ہے ،وزیر اعلی پنجاب خود سندھ اور کے پی کے جا کر بڑھکیں مار رہے ہیں اور پنجاب کی مثالیں دے رہے ہیں جبکہ پنجاب کی مثال اب دنیا نے دیکھ لی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر کے قریب سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز جج کے گھر پر دو دفعہ فائرنگ سے ناقص ترین سیکورٹی سامنے آ گئی ہے ۔