تعلیمی نظام کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹرسرفراز خان

16 اپریل 2018

حسن ابدال (نامہ نگار ) واہ کینٹ کے ایک مقامی ہوٹل میں پشاور یونیورسٹی کے ایریا سٹڈی سنٹرکے ڈائریکٹر اور ماہر تعلیم جناب پروفیسر سرفراز کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرسرسید ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک تعلیمی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ملک بھر سے ممتازماہر تعلیم ، دانشوروں شعراء ، ادیبوں اور صحافیوں نے شرکت کی ۔تقریب کی صدارت ممتاز ریٹائرڈ بیورکریٹ راجہ غیاث الدین نے کی جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس جانسلراور ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عابد فرید تھے۔تمام ماہرین نے سرفراز خان کی 37سالہ تعلیم و تحقیق پر مبنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔مہمان گرامی کا استقبال چیئرمین سرسید فائونڈیشن طاہر دورانی پروجیکٹ ڈائریکٹر قاضی ظہوراور ڈائریکٹر مارکیٹنگ عمر فاروق نے کیا ۔ تقریب سے خطاب کرنے والے مقررین میںچوہدری عطا الرحمن، ڈاکٹر سید اسد علی شاہ، ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی ،مشتاق نقوی ، مسسز رفعت درانی ، پروفیسر ابرار احمد خان ، پروفیسر اعجاز محمود بٹ راجہ امجد اقبال ، چوہدری امجد شامل تھے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سرفراز خان اور پروفیسر عابد فرید کو تحاف سے نوازہ گیا۔ یوں یہ یادگار اور پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔