غذائی قلت ،مٹھی سول ہسپتال میں مزید3بچے جا ں بحق
تھرپارکر(صباح نیوز)ضلع تھرپارکر کے مرکزی شہر مٹھی کے سول ہسپتال میں 3بچے جاں بحق ہو گئے ، دو روز کے دوران انفیکشن اور غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہونیوالے نوزائیدہ بچوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ متاثرہ خاندانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ قریبی صحت کے مراکز میں ادویات اور دیگر طبی سہولیات میسر نہیں۔جس کے باعث انہیں دور کا سفر کرکے مٹھی آنا پڑتا ہے ، گرمی کے باعث ان کی حالت مزید خراب ہوجاتی ہے اور مزید سنبھلنے کے بجائے دوران علاج چل بستے ہیں۔