جلتا سگریٹ پھینکنے سے قریبی جھاڑیو ں میں آگ لگ گئی

16 اپریل 2018

دینہ (نامہ نگار) چک مہیوں کے قریب جی ٹی روڈ کے نزدیک نامعلوم چراہوں کی سگریٹ نوشی کے دوران بے احتیاطی کے باعث جھاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ عملہ جس کی کمانڈ عدنان LFRکر رہے تھے 20منٹ کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور نزدیکی قیمتی درختوں کو جلنے اور مز ید نقصان سے بچا لیا ۔