باغ فیسٹیول عوام کیلئے بڑی خوشخبری سے کم نہیں: سردار عاطف نعیم

16 اپریل 2018

باغ(نامہ نگار) باغ کے معروف سماجی رہنما وسیودی فیوچر کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سردار عاطف نعیم نے کہا ہے کہ باغ کی تاریخ میں پہلی بار اور بڑا پروگرام 20سے 22تک ہونے والا فیسٹیول باغ کے عوام کے لیے ایک بڑی خوشخبری سے کم نہیں جس میں آزاد کشمیر کی ثقافت کے ساتھ مختلف رنگا رنگ پروگرامات پیش کیے جائیں گے۔ باغ کے عوام اپنی فیملیز کے ساتھ اس میں بھرپور شرکت کرکے قومی ملی بیداری کا ساتھ دیں یہ پروگرام نہ تو کوئی سیاسی یا کسی ایک فرد کا ہے بلکہ پورے عوام کا ہے اس میں ہمیں شرکت کر کے اپنی آنے والی نسلوں کے لیے انتہائی بہت ضروری ہے۔ سردار عاطف نعیم نے کہا کہ باغ میں ہونے والا فیسٹیول نہ صرف باغ بلکہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا بڑا پروگرام ہے۔ اس میں بھرپور شرکت کر کے بچے بوڑھے،مرد وخواتین لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس پروگرام کو ہر صورت دیکھا جائے یہ تاریخی پروگرام ہو گا۔