برنالہ کے ہوٹلوں ،بیکریوں میں ناقص اشیاء کی فروخت جاری
برنالہ چھمب (نامہ نگار )سب ڈویژن برنالہ کے ہوٹلوں ،بیکریوں ،اور چائے کے ڈھابوں پر ناقص اور مضر صحت کھانوں ،اور اشیاء کی فروخت جاری۔عوام علاقہ کا انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق سب ڈویژن برنالہ کے تمام بازاروں میں کوٹ جیمل ،موئل،کڈہالہ اور برنالہ بازار میں ہوٹلوں ،بیکریوں سمیت چائے کے ڈھابوں پر کھانے پینے کی ناقص اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری۔گندے برتن،ناقص اور باسی اشیاء کی فروخت کی جا رہی ہے۔ جس سے خطرناک اور موزی امراض پھیل رہے ہیں۔ان ہوٹلوں پر صفائی و ستھرائی کے انتظامات بھی ناکافی ہوتے ہیں ۔جس کی وجہ سے موزی امراض پھیلتے ہیں۔جبکہ ہوٹل مالکان جب انتظامیہ چھاپے مارتی ہے۔یا کاروائی کرتی ہے چند دن تک صفائی ستھرائی رکھی جاتی ہے۔لیکن پھر دوبارہ حالات اسی ڈگر پر آجاتے ہیں۔عوام علاقہ نے انتظامیہ تحصیل برنالہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو حل کیا جائے،اور ایسے ہوٹل مالکان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے جو مضر صحت اور ناقص اشیاء فروخت کرتے ہیں اور انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں۔