بیرون ملک پاکستانیوں کو رائے دہی کا حق ملنا مسلم لیگ کی قیادت کا کارنامہ ہوگا،نصراللہ ملک

16 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر نصراللہ ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی عملی کوششوں سے بیرون ملک بسنے والے ہم وطنوں کو پہلی مرتبہ رائے دہی کا حق ملنے جا رہا ہے جس پر ن لیگ کی قیادت داد و تحسین کی مستحق ہے ۔ یہ بات انہو ںنے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہو ںنے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارے ملک کی قیمتی سرمایہ ہیں جو دیار غیر میں اپنی محنت سے نہ صرف اپنے خاندان کا پیٹ پال رہے ہیں بلکہ ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ بھی بھیج کر معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ ہمارے ان ہم وطنوں کو حق رائے دہی ملنا چائییے تھا اور مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ نے عملی کاوشوں سے ان کا یہ حق دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔