پیر محمد عتیق الرحمنؒ کا ختم چہلم اتوار کو فیض پور شریف میں ہو گا

16 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر‘ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اوقاف و مذہبی امور عالمی مبلغ اسلام حضرت مولانا پیر محمد عتیق الرحمنؒ کا ختم چہلم اتوار 22 اپریل کو آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں ہو گا۔ اس موقع پر صبح آٹھ بجے تا دس بجے مزار پر قرآن خوانی ہو گی اور دس بجے سے نماز ظہر تک چہلم کا اجتماع جامع مسجد انوار حرم فیض پور شریف میں سجادہ نشین پیر محمد حبیب الرحمن کی صدارت میں منعقد ہو گا جس میں ممتاز علمائ‘ مشائخ‘ عمائدین اور عقیدتمند شرکت کریں گے۔