357سب انسپکٹر اور 314اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ آج ہو گی

16 اپریل 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)357سب انسپکٹر اور 314اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ پولیس ٹریننگ کالج ، سہالہ میں بروز سوموار، 16اپریل منعقدہو گی جس کے مہمان خصوصی انسپکٹر پنجاب پولیس کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز خان ہونگے۔ پاسنگ آئوٹ ہونیوالے پولیس افسران میں12 خواتین سب انسپکٹر اوراسسٹنٹ سب انسپکٹرز بھی شامل ہے۔ پاس آئوٹ ہونیوالے پولیس افسران کو نو ماہ کی تفصیلی پولیس ٹریننگ دی گئی ہے جس میں فیزیکل ٹریننگ کے علاوہ تفتیش کے اصولوں کی تعلیم اور دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے جدید اسلحہ چلانے کی تربیت دی گئی ہے۔