عتیق بیگ قتل کیس کی سماعت 18 اپریل کو ہو گی
اسلام آباد (وقائع نگار) عتیق بیگ قتل کیس کی پہلی سماعت ہائیکورٹ میں 18 اپریل کو ہو گی۔ امریکی ڈیفنس اتاشی کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ گزشتہ روز سی ڈی اے رہنما چودھری یٰسین ‘ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما الیاس مہربان‘ عامر محمود کیانی‘ پیپلزپارٹی کے سبط الحسن بخاری المعروف سبطی شاہ تلہاڑ گئے۔ عتیق بیگ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کی جدوجہد میں ادریس بیگ کیساتھ ہیں۔ دو روز قبل وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری بھی گئے تھے اور ادریس بیگ سمیت اہل تلہاڑ کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اہل تلہاڑ ناحق خون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔