صوبائی حکومت شہروں کی حدود تعین کرنے سے متعلق مروجہ قوانیں میں ترمیم کرے ،ثناء اللہ اختر

16 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہروں کی حدود تعین کرنے سے متعلق مروجہ قوانیں میں ترمیم کرے تاکہ ان کے ارد گرد بے ہنگم تعمیرات کی روک تھام سے متعلقہ عوام کو شہری سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے انہوں نے کہا کہ بیشتر شہروں جن میں راولپنڈی بھی شامل ہے کئی آبادیاں بغیر کسی نظم و ضبط کے وجود میں آ چکی ہیں اور ان کے مکینوں کو شہری شہولیات مہیا کرنے میں سخت دشواریاں پیش آ رہی ہیں وہاں تنگ گلیاں و راستے ، تجاویزات کی بھر مار نیز یوٹیلٹی سروسز کی فراہمی میں ان گنت دشواریاں در پیش ہیں مذکورہ صورت حال کی روک تھام کے لیے ہر شہر کی حدود کم از کم تین میل تک بڑھا کر وہاں تعمیرات قوانیںکا نفاذ کیا جائے۔