چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی رہنما متفقہ حکمت عملی طے کریں، نثار خا ن

16 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر نثار خا ن و سینئر سالار شاہد بھٹی نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا میں ظہور پذیر ہونے والی صورت حال نیز وطن عزیز کو درپیش اندرونی و بیرونی آزمائشوں سے کامیابی سے عہدہ برآء ہونے کے لیے قومی رہنما متفقہ حکمت عملی طے کریں- وہ راولپنڈی میںخاکساروں اور ان کے معا ونین کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے -اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ،ممتاز خان، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ،منیرالدین بھٹی، ملک خورشید احمد ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود قاضی قدوس ،راجہ نائید ، عرفان اللہ، اختر قریشی، احتشام و عائشہ احتشام و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے -نثار خان نے کہا کہ کہ مسلمان ممالک ترک سلطنت کے زوال کے بعد جیسی مشکل صورت حال سے دوچارہیں اور ان کے اختلافات سے دشمن فائدہ اٹھا کر انہیں اپنے زیر تسلط لانے میں سرگرم ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے موقع پر پر امن حالات وقت کی ضرورت ہے۔