پی سی بی کی ملی بھگت سے جعلی انتخابات کو کسی صورت تسلیم کیا نہیں جائے گا

16 اپریل 2018

اٹک(نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اندرون خانہ پی سی بی کی ملی بھگت سے ہونیوالے حالیہ مبینہ جعلی انتخابات کو کسی صورت تسلیم کیا نہیں جائے گا اور تمام قانونی راستے اختیار کرکے فرد واحد کی طویل عرصے سے حکمرانی کو ختم کر کے جمہوری طریقہ کار اپنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار گزشتہ 35سا ل سے کرکٹ سے وابسطہ مختلف کرکٹ کلبوں کے عہدیداران سردار آفتاب احمد خان ، ماجد وحید بھٹی ، راجہ تنویر ، ملک فاروق فوقی ، آفتاب احمد قریشی ، زبیرخان، اعجاز احمد، وقاص گوندل ، لکی خان ، ذیشان شانی، ضیاء حیدر اور دیگر نے پریس سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کرکٹ کلبوں کے عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ 15سال سے ملک ظہیرا حمد نے فرد واحد کی حیثیت سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کویر غما ل بنایا ہو ا ہے اور چند روز بیشتر انہوں نے اپنے بیٹے کو ڈسٹرکٹ ایسوسی اٹک کا صدر بنا دیا ۔ پلیئرز ایسوسی ایشن ضلع اٹک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے صدر ملک فاروق فوقی ،جنرل سیکرٹری ملک عمر حیات اٹک کی دیگر پانچ تحصیلوں سے پانچ صدو ر بھی منتخب کیے گئے ہیں جن میں ماجد خان حضرو ، راجہ محمد انور حسن ابدال ، عامر محمود پنڈی گھیب، قاضی خالد فتح جنگ ، ملک محمد آصف جنڈ اور پریس سیکرٹری آفتا ب احمد قریشی ہوں گے ۔