2018 کے انتخابات میں شیر دور دور نظر نہیں آئے گا ، شجاعت حیدر نقوی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سابق سیکریٹر ی اطلاعات شجاعت حیدر نقوی نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز کے بیانات ن لیگ کے سیاسی ڈربے کو خالی کررہے ہیں ن لیگ کی حکومت کے خاتمے سے پہلے ہی ارکان کا دوسری جماعتوں میں چھلانگیں لگانا کوئی نئی بات نہیں ایسا لگتا ہے 2018 کے انتخابات میں شیر دور دور نظر نہیں آئے گا ان خیالات کا اظہار یوسی 40میں ممبر سازی مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اْنھوں نے کہا پاکستان کے غریب محنت کش اور نوجوان بلاول بھٹو سے پْر امید ہیں اور بلاول بھٹو کو مستقبل کا وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں ہمیں بہتر انداز میں عوام کی رہنمائی کرنی ہے ۔