پارٹی ٹکٹس میرٹ پر دیئے جا ئیں گے، ایمان طاہر
اٹک (نا مہ نگار )چیئر پر سن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹس کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں میرٹ پر دیئے جا ئیں گے ایسے عناصر جن کا اٹک کی عوام سے محض ووٹ کا رشتہ ہے وہ نوشتہ دیوار پڑھ لیں اٹک کے با شعور عوام ایسے موسمی سیاست دانوں کو نہ صرف جا نتے ہیں بلکہ آنے والے عام انتخابات میں ووٹ کی پر چی سے ان کا احتساب بھی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک کے مختلف مقامات سے آئے ہو ئے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہو ںنے کہا کہ سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق گزشتہ بارہ سال سے اپو زیشن میں ہو نے کے باوجود عوام سے رشتہ اور تعلق قائم رکھے ہو ئے ہیں عام انتخابات کے موسم میں اپنا چہرہ اٹک میں دکھا نے والے پارٹی کی بیساکھیوں پر اقتدار کے ایوانوں میں جا نا چا ہتے ہیں ایسے عناصر جن کے خاندان ہارنے کی ہیٹرک مکمل کر چکے ہیں ان کا مقدر بھی سوا ئے شکست کے اور کچھ نہیں ہو گا ۔