قیدوں کو مذہبی تعلیم دینا نا گزیر ہے ، ملک انوار حسین

16 اپریل 2018

پنڈدادنخان (نامہ نگا ر) معروف سیاسی و سماجی کاروباری شخصیت سر پرست اعلے جہلم چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اتحاد گروپ نے ڈ سٹر کٹ جیل جہلم کا وزٹ کیا اور انھوں نے جیل کے مختلف ڈ پارنمنٹ کو دیکھا۔ان کے ہمراہ جیل سپر یڈنٹ فرخ سلطان بھی تھے۔انھوں نے ملک انوار کو بتایا کہ قیدیوں کا کھانا پہلے میں خود چیک کرتا ہوں اور جیل میں ان کے لیے تعلیم و تربیت اور مختلف ہنر کی تربیت دی جاتی ہے۔تین ہزار قیدیوں کی مناسب دیکھ بھال کا اجر باری تعالے دے گا،انھوں نے ملک انوار سے مطالبہ کیا کہ اگر ممکن ہو تو قیدیوں کو مزید ہنر مند بنانے کے لیے دو عدد خراد مشین جیل کو دی جائیں تاکہ قیدیوں کو خراد مشین چلانے کی تربیت بھی دی جائے۔ملک انوار حسین نے ان کے مطالبے کو اپنے گروپ کے سامنے رکھنے اور مثبت کردار کا یقین دلایا۔