سوات: پولیس اہلکار نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کرلی

16 اپریل 2018

سوات، شیخوپورہ فیصل آباد، ساہیوال (نامہ نگاران) سوات کے علاقے خوازہ خیلہ باغ ڈھیرئی میں پولیس اہلکار نے بیوی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرلی۔ بیوی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ پولیس اہلکار زخمی حالت میں سیدو شریف ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ گزشتہ روز خوازہ خیلہ کے علاقے باغ ڈھیرئی میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر تھانہ مدین میں تعینات پولیس اہلکار اشرف علی نے اپنی بیوی کو گولی ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی بعد ازاں اشرف علی نے خود کو بھی گولی مارلی۔علاوہ ازیں شیخوپورہ میں تھانہ فیروزوالہ کے علاقہ امامیہ کالونی گلی علی ہوٹل میں 40 سالہ افتخار احمد نے غربت اور گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ فیصل آباد میں ایوب ریسرچ بیلدار کالونی کے سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر درجہ چہارم کے ملازم 40 سالہ امین نے کاروبار میں نقصان سے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے لٹک کر پھندا لے لیا۔ ساہیوال 50 سالہ جلال نے بہو سے جھگڑے پر زرعی سپرے پی کر خودکشی کرلی۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...