ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کے12 سا ل مکمل ہونے پر تقریب، فری میڈیکل کیمپ

16 اپریل 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین فیاض یعقوب راجپوت نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے غربت کے خاتمے کیلئے ہرشہری کو اپنا کردار ادا رنا چایئے تاکہ بے آسرا افراد کی امداد کرکے انھیں اپنے پائوں پر کھڑا کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ کے12 سا ل مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عا مر فدا پر ا چہ، راجہ عمران اشرف ،چو ہد ری افتخا ر ،چوہدری رضوان غنی، محمد اجمل بلوچ، مرزا نثار اور دیگر بھی موجود تھے، اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے چیک اپ کروایا اور فری میڈیسن دی گئیں ۔چیئرمین فیاض یعقوب راجپوت نے کہا کہ گزشتہ بارہ سال سے ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ اپنی خدمات کو جاری رکھے گا۔ اس موقع پر راجہ عمران اشرف اور دیگر سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ بعد زاں ملک کی خوشحالی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔