چرس، شراب، اسلحہ، روند برآمد،11ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا

16 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کو گرفتار کر لیا تھانہ وارث خان پولیس نے شمشاد سے 120گرام چرس، عرفان سے 120گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عادل سے 1200گرام چرس، زاہد سے 700گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عثمان سے 10لیٹرکھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے انیل سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ ائرپورٹ پولیس نے نبیل سے 2بوتل شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے جمال سے پستول 30بور معہ 5روند ، تھانہ وارث خان پولیس نے ندیم سے پستول 30بور معہ 2روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے اختر سے پستول 30بور معہ 3روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے اعجاز سے بندوق 12بور برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔