ایران نے 66 سے زائد غیرقانونی تارکین وطن پاکستا ن کے حوالے کر دیئے
تفتان (آئی این پی ) ایران نے 66 سے زائد غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن پاکستانی حکا م کے حوالے کر دیے ، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے 66 سے زائد غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن پاکستانی حکا م کے حوالے کء کر دیے ہیں ۔یہ افراد قانونی سفری دستاویزات کے بغیر ایران میں مقیم تھے۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ ایران کے حکام نے ضلع چاغی میں تفتان سرحد پر ان غیرقانونی پاکستانی تارکین وطن کو ایف آئی اے کے حوالے کیا ۔