29 اپریل کو لاہور میں تحریک انصاف کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا

16 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار ٹائون کے صدر ساجد علی قریشی نے کہا ہے کہ29 اپریل کو لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا جو ملکی سیاست کا ایک نیا رخ متعین کریگا۔ نواز شریف اپنی کذب بیانی کی وجہ سے نا اہل ہوئے ہیں جو اپنی پوری جماعت کے ساتھ عوام کو آئین ، قانون اور عدلیہ کے خلاف اکسانے میں جتے ہوئے ہیں اور معاشرے کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں ۔ لاہور جلسہ میں لاہوری عوام نواز شریف کے ان رویوں کے خلاف اپنا فیصلہ بھر پور حاضری سے دیں گے ۔ انہو ںنے یہ بات تحریک انصاف کے عوام رابطہ دفتر شکریال میں عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہو ںنے کہا کہ جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے ہم نے بھر پور تیاری شروع کر دی ہے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...