پاکستان بھر کے اساتذہ کا17 اپر یل کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان
مری ( نامہ نگار خصوصی) پاکستان بھر کے اساتذہ نے 17اپریل کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کے سامنے دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔اس دھرنے کی قیادت متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے رہنمامحمد نواز جتک،سکندر جتوئی،امتیاز احمد عباسی،چوہدری دائود ،طاہر محمود راجہ ،شاھد مبارک راجہ ،حامد علی شاہ،ارشد وڑائچ کریں گے۔اس مظاہرہ میں پاکستان بھر بشمول آزادکشمیر سے اساتذہ شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میںاساتذہ کے نمائندوں کی جانب سے جاری ایک خصوصی بیان میں کہا گیا ہے کہ کی جانب سے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کرنے ، کرایہ مکان جو کہ 2008 کے مطابق دیا جارہا ہے کو موجودہ بنیادی تنخواہ پر 60% مقرر کیا جائے۔ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ شاہد مبارک نے کہا ہے کہ پی ٹی یو ضلع راولپنڈی حسب روایت پروگرام کی میزبانی کرے گی انھوں نے ضلع باڈی اور تمام حلقہ جاتی صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ 17 اپریل کو ضلع بھر میں مکمل تعلیمی بائیکاٹ کو یقینی بنایا جائے اور اساتذہ کو پابند بنایا جائے کہ وہ 100 فیصد شرکت کریں۔